Saturday, 27 April 2024, 07:42:44 am
میجرراجہ عزیزبھٹی شہید کا55واں یوم شہادت
September 12, 2020

میجرراجہ عزیزبھٹی شہیدنشان حیدرکا55واں یوم شہادت آج (ہفتہ) منایاگیا۔میجرراجہ عزیزبھٹی شہیدانیس سواٹھائیس میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے اورانیس سوسینتالیس میں آزادی سے پہلے پاکستان آگئے اورضلع گجرات کے گائوں لادیاں میں سکونت اختیارکی۔انیس سوپچاس میں انہوں نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اورپنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ستمبرانیس سوپینسٹھ کی پاک بھارت جنگ کے دوران انہوں نے ایک کمپنی کمانڈرکی حیثیت سے برکی لاہورمیں اپنی فارورڈپلٹون کے ساتھ محاذ پرموجودرہنے کافیصلہ کیا اورپانچ دن تک دفاعی لحاظ سے انتہائی اہم نہربی آربی کابہادری سے دفاع کیا۔بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل فائرنگ اورگولہ باری کے باوجود وہ اپنے بہادرفوجی جوانوں کے ہمراہ بی آر بی نہرکے محاذپرڈٹے رہے اوردشمن کاایک گولہ لگنے سے جام شہادت نوش کرگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل بابرافتخار نے کہاہے کہ 1965ء کی جنگ میں میجرراجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی عظیم قربانی قوم کیلئے باعث فخر ہے ۔میجرراجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے 55 ویں یوم شہادت کے موقع پر آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ کسی بھی صورتحال میں پاکستان کے دفاع کیلئے ان کی ولولہ انگیز قیادت اوربہادری ہمیں حوصلہ دیتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں۔

فرزند سرزمین اور 1965ء کی جنگ کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے آبائی شہر گجرات کے علاقے لادیاں میں ان کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی۔پھولوں کی چادر بری فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوہ کی طرف سے چڑھائی گئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.