Saturday, 27 April 2024, 07:24:21 am
افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان تاریخی امن مذاکرات کا دوحہ میں آغاز
September 12, 2020

افغانستان میں گزشتہ 19 سال سے جاری لڑائی کے خاتمے کیلئے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تاریخی امن مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگئے ہیں۔قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے افتتاحی تقریب کے آغاز پرکہاکہ متحارب فریقوں کو کوئی فاتح اور کوئی شکست خوردہ نہیں کی بنیاد پر ایک معاہدے پر پہنچنے کیلئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھنا چاہیے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے مخالف دھڑوں پرزوردیا کہ افغانستان میں مستقبل کی نسلوں کی خاطر قیام امن کیلئے اس موقع کو غنیمت جانیں۔افغان حکومت کے اعلی مذاکرات کا ر عبداﷲ عبداﷲ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک کی تاریخ آج کے دن کو جنگ اورہمارے لوگوں کے مصائب کے خاتمے کے طورپر یاد رکھے گی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.