Saturday, 27 April 2024, 08:05:52 am
عوام کل مظفرآبادپہنچ کرمظلوم کشمیری عوام کی آوازبنیں:ڈاکٹرفردوس
September 12, 2019

 اطلاعات اور نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کاوقت ہے۔

 آج اپنے  متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کل مظفرآباد میں بھارتی مظالم کے خلاف بے گناہ کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی۔

 انہوں نےکہا کہ ہم سب کو کشمیریوں کی آواز بننے کےلئے مظفر آباد جانا چاہیے۔

 اطلاعات کی معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیر کےلئے پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔

 انہوں نےکہا کہ آئیں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اورکشمیر کے مظلوم عوام کےخلاف ڈھائے جانےوالے مظالم کےخلاف وزیراعظم کے ساتھ ملکر آواز اٹھائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.