Saturday, 27 April 2024, 05:35:37 am
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نیب کے احاطے کے باہرسوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ڈرامہ رچایا:شبلی
August 12, 2020

File Photo

اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہورمیں قومی احتساب بیورو کے احاطے کے باہرسوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ڈرامہ رچایاجس کامقصد اپنی پارٹی رہنمائوں کی بدعنوانی کے اصل مسئلے سے توجہ ہٹاناہے۔اسلام آباد میں ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ استثنیٰ کے رجحان کا فروغ مسلم لیگ (ن) کے ماضی کے ریکارڈ کامستقل حصہ رہا جس میں بااثر اورمالدار طبقہ قانون سے بالاتر تھا۔شبلی فرازنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماگزشتہ چارسال سے اپنی جائیدادوں کے متعلق سوالات کاجواب دینے سے کیوں ہچکچارہے ہیں ان کوچاہیے کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لینے کے بجائے اپنے خلاف مقدمات میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے درمیان کوئی موازنہ نہیں کیونکہ ن لیگ کے رہنمائوں کے خلاف بدعنوانی کے سنگین مقدمات ہیں۔انہوں نے کہاکہ درحقیقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز بیرون ملک جاناچاہتی ہیں اوراپنی جائیداد سے متعلق پوزیشن واضح کرنے کے بجائے ایسے غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.