Friday, 26 April 2024, 08:00:24 pm
وزیراعظم کا ملک میں 50 لاکھ مکانات کی تعمیر کاہدف مکمل کرنے کیلئے اپنی حکومت کاعزم
July 12, 2019

وزیراعظم عمران خان نے غریبوں اورکم آمدنی والے افراد کو رہائشی سہولت کی فراہمی کے لئے ملک میں پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر کاہدف مکمل کرنے کے اپنے عزم کااعادہ کیاہے۔

اسلام آباد میں نیاپاکستان ہائوسنگ پروگرام کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہ مکانات سرکاری اورنجی شعبے کی شراکت داری سے تعمیر کئے جائیںگے جس میں حکومت زمین فراہم کرے گی اور نجی شعبہ رہائشی یونٹوں کی تعمیرکاکام مکمل کرے گا۔

عمران خان نے کہاکہ اس مقام پراٹھارہ ہزارپانچ سومکانات تعمیرکئے جائیں گے جس میں سے دس ہزارگھرکم آمدنی والے لوگوں کو دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں درخواستوں کے سبب مطلوبہ تعداد میں درخواست دہندگان کے چناؤ کے لئے قرعہ اندازی کی جائے گی ۔توقع ہے کہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہوجائے گا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.