Saturday, 27 April 2024, 02:03:26 am
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کاحل ناگزیرہے،وزیرخارجہ
July 12, 2019

فائل فوٹو

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیائی خطے میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال روز بروز ابتر ہورہی ہے جبکہ بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے ہچکچا رہا ہے اور وہ مسئلہ کے کشمیر حل کیلئے تیار نہیں ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی پہلی رپورٹ کی طرح دوسری رپورٹ میں بھی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دریں اثنا وزیرخارجہ شاہ محمو دقریشی نے کینڈا کے ساتھ پاکستان کے موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

کینیڈا کی وزیرخارجہ کرسٹینا الیگزینڈرا کے ساتھ لندن میں ایک ملاقات کے دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی سے متعلق امو رپر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق کرسٹینا الیگزینڈرا نے شاہ محمود قریشی کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.