Friday, 26 April 2024, 09:36:04 am
اس ماہ کے آخر میں چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہوسکتا ہے:امریکہ
June 12, 2019

امریکہ نے کہا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں گروپ بیس کے رکن ممالک کے سربراہ اجلاس میں چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہوسکتا ہے۔امریکہ کے وزیر تجارتWilbur Ross کے مطابق صدر ر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین معاہدہ چاہتا ہے انہوں نے اوساکا میں سربراہ اجلاس کے موقع پر چینی رہنما سے ملاقات کی توقع ظاہر کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں شمالی کوریا کے رہنماKim Jong Un کی جانب سے ایک اور خط موصول ہواہے تاہم انہوں نے خط کے حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی۔امریکی صدر نے کہا کہ انہیں شمالی کوریا پر ایٹمی ہتھیاروںکی تیاری ترک کرنے کی کوششوں میں معمولی پیشرفت کے باوجودKim Jong Un پر اعتماد ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.