بلوچستان کی 11 رکنی نگران کابینہ نے آج گورنر ہاوس کوئٹہ میں ایک سادہ مگرپروقار تقریب میں حلف اٹھالیا۔
بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔
نگران کابینہ میں آغا عمر بنگلزئی،ڈاکٹر نصراللہ خان خلجی، ملک عنایت اللہ کاسی، حافظ خلیل الرحمن، فرزانہ علی بلوچ، عبدالسلام خان، منظور حسین، فیض اللہ کاکڑ، خرم شہزاد، نوید کلاماتی اورامام بخش شامل ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاو الدین مری اور دوسرے اعلیٰ حکام نےتقریب میں شرکت کی۔