Saturday, 27 April 2024, 03:38:23 am
صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی منتخب
March 12, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار صادق خان سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

صادق خان سنجرانی نے 57ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون اور اتحادی جماعتون کے امیدوار راجہ ظفر الحق نے 46ووٹ حاصل کیے۔

مجموعی طور پر 103ووٹ ڈالے گئے جبکہ کوئی بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔

سینیٹ نے نئے چیئرمین نے انتخاب کے فورا بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ پریزائیڈنگ افسر سردار یعقوب خان ناصر نے ان سے حلف لیا۔

بعد ازاں صادق سنجرانی نے ایوان بالامیں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب منعقد کرایا۔

پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا نے 54جبکہ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے محمد عثمان خان کا کڑ نے 44ووٹ حاصل کئے ۔ مجموعی طورپر 98ووٹ ڈالے گئے جبکہ کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔

سینیٹ کے نو  منتخب ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حلف لیا۔

سینیٹ کے نئے منتخب چیئرمین صادق خان سنجرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے تمام آزاد ارکان کو سات دن میں حزب اختلاف یا حکومتی بینچوں میں شامل ہونا ہوگا۔

وہ اپنے انتخاب پر اراکین کا شکریہ ادا کررہے تھے اور ایوان میں قانون سازی اور دیگر امور سے متعلق ان کے تعاون کے خواہاں تھے۔

نئے منتخب چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب چیئرمین جمہوری اقدار اور آئین کی بالادستی کیلئے اپنے پیشروکی راہ پر چلیں گے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.