Saturday, 27 April 2024, 06:29:41 am
پارلیمانی سفارتکاری سےپاک افغان تعلقات مضبوط بنانےمیں معاون ثابت ہوگی: سپیکرقومی اسمبلی
February 12, 2019

قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری سے تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

 وہ پاکستان میں افغانستان کے نامزد سفیر شکراللہ عاطف مشال سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ارکان پارلیمنٹ دونوں ملکوں کوایک دوسرے کےقریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاک افغان تجارت سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

 سپیکر نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

 اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور بھائی چارے کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ،مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

 سپیکر نے کہا کہ پاکستان علاقائی اورعالمی شراکت داروں کے تعاون سے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے کوششیں کررہا ہے۔

 شکر اللہ عاطف مشال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ قریبی اور خوشگوار تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان علاقائی امن  و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی قابل تحسین ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.