Friday, 26 April 2024, 07:45:10 pm
فہمیدہ مرزا کاسماجی اوراقتصادی شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی اہمیت پرزور
February 12, 2019

بین الصوبائی رابطے کی وزیرڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے سماجی اوراقتصادی شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی اہمیت پرزوردیاہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں پاک چین جڑواں صوبوں اورشہروں کے دوستی کے سال دوہزارانیس کے سلسلے میں صوبائی اورمقامی حکومتوں کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان اپنے روابط کومزیدمستحکم کرنے کیلئے یہ صحیح وقت ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ شہروں کے درمیان یامقامی حکومتوں کی سطح پرروابط اورتعاون بڑھانے سے دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم بنائے جاسکتے ہیں۔اجلاس کوبتایاگیاکہ گزشتہ سال وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران دوہزارانیس کو چین کے ساتھ دوستی کے سال کے طورپرمنانے پراتفاق کیاگیاتھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.