Friday, 26 April 2024, 02:18:28 pm
ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کا سلسلہ جاری
January 12, 2019

ملک کے بعض بالائی علاقوں میں آج صبح بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔

اسلام آباد' راولپنڈی' ایبٹ آباد' مانسہرہ' مظفر آباداور راولاکوٹ میں بارش ہوئی جبکہ مری ' گلگت ' ٹھنڈیانی ' ناران' کاغان' سوات' کالام اور مالم جبہ میں برف باری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے بالائی حصوں میں درجہ حرارت گرگیا ہے۔

ایبٹ آباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دو روز سے بارش ہو رہی ہے۔

نتھیا گلی' ایوبیہ' شانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں بھی برف باری ہو رہی ہے۔

برف باری کے باعث ایبٹ آباد سے مری تک روڈ بند ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر میںآج دوسرے دن بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے نیلم اور لیپا کی وادیوں میں بھی شدید برف باری ہو رہی ہے جس کے باعث اہم سڑکیںبند ہوگئی ہیں۔

ضلع سوات میں کالام' مالم جبہ اور میاندم کی وادیوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.