Friday, 26 April 2024, 06:24:47 pm
تئیس جنوری کو پیش کیے جانے والے مالیاتی بل میں تاجر برادری کیلئے متعدد مراعات کا اعلان کیا جائے گا،وزیر خزانہ
January 12, 2019

وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اس ماہ کی 23تاریخ کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے مالیاتی بل میں تاجروں کیلئے کئی مراعات کا اعلان کیاجائے گا جس کا مقصد قومی معیشت کو بہتر بنانا اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز ایوان صنعت وتجارت کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مالیاتی بل میں بجٹ بے ضابطگیوں پر قابو پالیاجائے گا ۔

اسد عمر نے کہاکہ ایف بی آر میں اصلاحات کی جارہی ہیں اور اس کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کا ایس آر او جاری کرنے کا اختیار کم کردیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجوہ دٹیکس ڈھانچے میں کوئی بھی تبدیلی صرف پارلیمنٹ کرسکتی ہے۔

اسد عمر نے کہاکہ حکومت کاروبار میں سہولت فراہم کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے سازگار ماحول پیداکرنے اورمعاشی ترقی کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی غرض سے انتھک کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ معیشت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے اور ہم نے ملک کے بہترین مفاد میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کا تہیہ کر رکھا ہے۔

اسد عمر نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری سے روز گار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اس قسم کی معیشت لارہی ہے جس سے معاشرے کے پسماندہ طبقے کی زندگیوں میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوں گی اوران کا معیار زندگی بہترہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان بھارت سمیت خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی بڑھانا چاہتا ہے جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.