Saturday, 27 April 2024, 07:37:30 am
پاکستان نے بدعنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کے کنونشن پر عملدرآمد کا تہیہ کر رکھا ہے،نیب
January 12, 2019

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی سے اقتصادی ترقی کاعمل متاثر ہوتا ہے اور یہ مستحق افراد کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرتی ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہاکہ پاکستان آگاہی' روک تھام اور نفاذ کی انسداد بدعنوانی کی تین نکاتی حکمت عملی کے ذریعے اس ناسور کے خاتمے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کنونشن پر عملدرآمد کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا بنیادی مقصد مالیاتی کمپنیوں' منی لانڈرنگ' بینک فراڈ' بینک سے دھوکے سے لئے گئے قرضے' اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری ملازمین کی جانب سے قومی فنڈز میں خردبرد کے ذریعے بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دنے کے کیسز پر خصوصی توجہ دینا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.