Saturday, 27 April 2024, 04:06:26 am
قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کےدائرہ اختیارکوفاٹا تک توسیع دینےکابل منظور
January 13, 2018

قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ اورپشاورہائیکورٹ کےدائرہ کارکووفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کے بل 2017 کی منظوری دی گئی۔یہ بل وزیر قانون بشیر ورک نے پیش کیا۔بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ایف سی آر کے خاتمے اورسپریم کورٹ کے دائرہ کار کو قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج تمام سیاسی جماعتیں قبائلی علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانے کےلئے متحد ہیں، انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کو مناسب وقت پر فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضم کردیا جائے گا۔

اپنے کلمات میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ آج ہم نے قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ایک اور قدم اٹھایا ہے۔

 

ایوان کا اجلاس اب پیر کو تیسرے پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.