Thursday, 26 December 2024, 11:27:33 pm
 
ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن،لوگوں کے اعتماد میں اضافہ
December 11, 2024

وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حالیہ IPSOS سروے کے مطابق تیزی سے بہتر ہونے والی معیشت پر لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہورہاہے ۔آج ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے درست سمت کی جانب گامزن ہونے پر عوام کا اعتماد دوگنا ہوکر انیس فیصد ہوگیا ہے جو گزشتہ چھتیس ماہ میں سب سے زیادہ ہے ۔اسی طرح مہنگائی کی تشویش میں بھی سولہ پوائنٹس تک کمی آئی ہے جو گزشتہ ساڑھے تین سال میں کم ترین سطح ہے ۔سروے کے مطابق اگلے چھ ماہ میں معیشت میں اکیس فیصد تک بہتری کی امیدظاہر کی گئی ہے ۔جبکہ اس سہ ماہی میں گھریلو اشیاء کی خریداری کی آسانی میں بھی چھ پوائنٹس تک بہتری آئی اور مستقبل میں بچتوں پراعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔جہاں تک نوکریوں کے تحفظ کا تعلق ہے اس سلسلے میں سروے نتائج تین سال میں سب سے زیادہ مثبت رہے ۔پاکستان کا عالمی صارف اعتماد انڈیکس بہتر ہوا اور دو سال میں پہلی بار ترکیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ۔