Saturday, 27 April 2024, 03:32:57 am
پاکستان ، برطانیہ کا منی لانڈرنگ و دیگرجرائم کی روک تھام کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
December 11, 2018

پاکستان اور برطانیہ نے خصوصاً علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی، منظم جرائم، منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی ریکوری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے منگل کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانیہ کے امور خارجہ اور دولت مشترکہ کے امور کے وزیر مملکت Jeremy Hunt کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت میں ہوا۔

فریقین نے لندن میں 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں پاک برطانیہ تذویراتی مذاکرات کے چوتھے دور کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔

انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے امیدظاہر کی کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.