Wednesday, 08 May 2024, 09:11:03 am
وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لےکر احتساب کی نئی مثال قائم کی ہے،وزیراطلاعات
December 11, 2018

اطلاعات کے وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےکابینہ کےارکان کی کارکردگی کاجائزہ لے کر خود احتسابی  کی نئی مثال قائم کی ہے۔

 آج پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پہلے مرحلے میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق بہتر نظم و نسق یقینی بنانے کے لئے یہ عمل جاری رہے گا۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک ایسی فضا میں یہ غیرمعمولی اقدام کیا ہے جب ان کی حکومت کو سیاسی چیلنجز در پیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف اقتصادی چیلنجوں کو قبول کیا بلکہ اچھے نظم و نسق کے ساتھ ان مشکلات پر قابو بھی پائیں گے۔

ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی وزیر کی کارکردگی کو دیکھ کر کسی بھی وقت اس کے منصب میں تبدیلی وزیراعظم کا استحقاق ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کے تمام وزرا کو اگلے سو روز کے لئے نئے کام سونپے ہیں جن میں تحریک انصاف کی حکومت کو ورثے میں ملے غیر معمولی مسائل کے حل کے لئے سخت محنت کی واضح ہدایت کی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافے اور درآمدات کو کم کرکے قومی معیشت کو دوبارہ مضبوط بنانے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کے لئے نیا ٹیکس کلچر متعارف کرایا جارہا ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے لندن میں اپنے علاج پر چار لاکھ ستائیس ہزار ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی جبکہ ان کو لندن لے جانے والی پی آئی اے کی پرواز جو  واپسی پر خالی آئی قومی خزانے کو چار کروڑ کی پڑی۔

 انہوں نے کہا کہ اسی طرح آصف علی زرداری نے میگا کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے ذریعے بڑی جائیدادیں بنائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.