Monday, 20 May 2024, 01:31:25 am
وزیراعظم،صدریواےای کادوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
May 08, 2024

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے اُن کے قریبی عزیزشیخ طہنون بن محمد النہیان کی وفات پر تعزیت کی اور اللہ تعالیٰ سے شاہی خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔متحدہ عرب امارات کے صدر نے ٹیلی فون کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے لئے انتہائی عزت و احترام رکھتے ہیں۔انہوں نے خاص طور پر مرحوم شیخ زیدبن سلطان النہیان کی قیادت کو سراہا جو پاکستان کے عظیم دوست تھے۔دونوں رہنمائوں نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.