Friday, 26 April 2024, 04:43:01 pm
پاکستان، فرانس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
December 11, 2017

پاکستان اور فرانس نے توانائی، تعلیم، ماحولیات اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے پیر کے روز اسلام آباد میں فرانس، پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے صدر جین برنارڈکی قیادت میں پانچ رکنی فرانسیسی پارلیمانی وفد کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کے ساتھ ملاقات میں ہوا۔اس موقع پر باتیں کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور متنوع بنانے اور پاکستان، فرانس بزنس الائنس کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔علاقائی صورتحال کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل اور افغانستان میں استحکام کے بغیر قائم نہیں ہو سکتا۔فرانس کی قومی اسمبلی میں فرانس۔ پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے صدر جین برنارڈنے کہا کہ فرانس پاکستان کے ساتھ معیشت کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دے رہا ہے اوراس عالمی جنگ میںاس کی کامیابی اور کردار واضح تعریف کے مستحق ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.