Friday, 26 April 2024, 06:10:01 pm
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 4 افرادکوشہید کردیا
December 11, 2017

مقبوضہ کشمیرکےضلع کپواڑہ کےعلاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوج نےریاستی دہشتگردی کی نئی کارروائی میں چار افراد کو شہیدکردیا جن میں تین نوجوان اور ایک خاتون شامل ہے۔ہلاکتیں بھارتی فوج، پولیس اور پیرا ملٹری سنٹرل ریزروپولیس فورسز کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں۔ادھر انتظامیہ نے ضلع کے علاقے سوپوراورہندواڑہ میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل کرد ی ہے۔

لوگوں نے ہند واڑہ شہر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک خاتون کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے خاتون کی میت ہند واڑہ شہر میں Yonsu کی طرف جانے والی شاہراہ پر رکھ کر بھارت مخالف نعرے لگائے، خاتون کی شناخت مسرا بانو کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری طرف حریت تنظیموں اوررہنماؤں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسین الموسوی الصفوی نے سرینگر میں ایک بیان کہاکہ ذمہ دار عالمی طاقتوں کے طرزعمل اور کردار میں تبدیلی کے باعث انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہورہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.