Thursday, 14 November 2024, 07:56:36 am
 
موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کا سالانہ سربراہی اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شروع ہوا
November 11, 2024

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کا سالانہ سربراہی اجلاس آج(پیر کو) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شروع ہوا اجلاس میں گزشتہ ایک سال کے دوران ترقی پذیر ملکوں کوموسمیاتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انھیں فنڈز کی فراہمی سمیت مالیاتی اورتجارتی امور پر بات چیت ہورہی ہے ۔

تقریباً دو سوممالک کے مندوبین دوہفتے جاری رہنے والے COP 29 فورم میں شرکت کررہے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ سائمن سٹیل نے اپنے افتتاحی خطاب میں ایک نئے عالمی موسمیاتی مالیاتی ہدف کے بارے میں بتایا ۔

COP 29 مذاکرات اس موقع پر ہورہے ہیں جب اس بارے میں خبردار کیاگیا ہے کہ 2024ء میں درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹونٹے کا خدشہ ہے اور غریب ملکوں کیلئے موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی مذاکرات ناگزیر ہیں کیونکہ انھیں ان مسائل سے نمٹنے کیلئے ایک سال کیلئے اپنے فنڈز میں سو ارب ڈالرز کا اضافہ درکار ہے ۔