Thursday, 02 January 2025, 08:58:57 pm
 
اقوام متحدہ کا افغانستان میں افیون کی بڑھتی ہوئی کاشت پر تشویش کا اظہار
November 09, 2024

اقوام متحدہ نے افغانستان میں افیون کی بڑھتی ہوئی کاشت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

منشیات اور جرائم پر اقوام متحدہ کے دفتر کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے زیر اثر افغانستان عالمی سطح پر ہیروئن کی سپلائی کا مرکز بن چکا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر کے مطابق افیون کی صنعت سے وابستہ افراد ہتھیاروں، انسانوں اور منشیات کی سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔