معروف پلے بیک گلوکاراے نیئر کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے۔
اے نیئرکااصل نام آرتھرنیئرتھا۔
وہ انیس سوپچاس میں ساہیوال میں پیدا ہوئے۔
اے نیئرنے انیس سوچوہترمیں اپنی گلوکاری کے سفر کاآغاز پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ''نیافنکار''سے کیا اور بعد میں پس پردہ گلوکار کے طورپرفلمی صنعت کے لئے کئی نغمے گائے۔
اے نیئرنے اِک بات کہودلدارا، چاند تارے گھٹا، پھول شبنم صبائ، پیار تو اِک دن ہونا ہی تھا، جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے سمیت چارہزارسے زائد فلمی گانے گائے جس سے وہ ایک بہت مقبول گلوکاربن گئے۔
انہیں پانچ بارنگارایوارڈ سے نوازا گیا۔