Wednesday, 13 November 2024, 11:18:09 am
 
معروف الغوزہ نواز مصری خان جمالی کی 44ویں برسی
November 10, 2024

معروف الغوزہ نواز مصری خان جمالی کی 44ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے نواب شاہ میں موسیقی کے آلات کا کاروبار شروع کیا، لیکن بعد میں مقامی طور پر تیار کردہ موسیقی کے آلے الغوزہ بجانے میں مقبول ہوئے۔

ریڈیو پاکستان نے تقریبا تین دہائیوں تک ان کے آلات موسیقی کے پروگرام نشر کئے۔

استاد مصری خان جمالی نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر الغوزہ بجا کر شہرت حاصل کی۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1979 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

مصری خان جمالی 1980 میں آج ہی کے دن وفات پاگئے اور انہیں حاجی نصیر قبرستان نواب شاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔