Friday, 26 April 2024, 12:17:35 pm

مزید خبریں

 
کشمیرکا تنازع برطانیہ میں عام انتخابات کی مہم کا حصہ بن گیا
November 11, 2019

 بھارتی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے تناظر میں کشمیر کا تنازع برطانیہ میں عام انتخابات کی مہم کا حصہ بن گیا ہے۔

 کشمیری برادری حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے ساتھ رائے دہندگان کو متاثر اور قائل کرنے کےلئے خصوصی میڈیا پیغامات اور چیٹ گروپ استعمال کررہی ہے۔

 لیبرپارٹی کشمیر میں عالمی مداخلت کے حق میں قرار داد منظور کرنے پر کشمیر نواز موقف کے باعث کشمیری برادری میں مقبول ہے۔

2017 کے انتخابات میں برطانوی پارلیمنٹ کے پہلے سکھ رکن منتخب ہونے والے Tanmanjeet Singh Dhesiنے کہاکہ لیبرپارٹی کی قرارداد میں تسلیم کیاگیا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خودارادیت کا حق دیا جانا چاہیے۔

(این این آر/نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.