Friday, 26 April 2024, 04:33:40 pm
تحریک انصاف سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی:علی نواز
September 11, 2019

وفاقی ترقیاتی ادارے کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون علی نوازاعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی بلکہ اس نے نظام کو استوار کرنے اوراداروں کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک کرنیکیلئے جدوجہدکی ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں نے موجودہ حکومت کیخلاف خفیہ معاہدہ کررکھا ہے۔انہوں نیکہاکہ دونوں جماعتوں نے لوٹ مار کی اورجائیدادیں بنانے اور اپنے بنک اکاونٹس بھرنے کیلئے قومی خزانہ ضائع کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.