Friday, 26 April 2024, 05:45:42 pm
بھارت کاغرور خاک میں مل رہاہے: ڈاکٹرفردوس
September 11, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ پوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور نہتے کشمیریوں کےخلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال کےخلاف یک آواز ہے۔

 آج مختلف ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کاغرور خاک میں مل رہاہے۔

 معاون خصوصی نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے بارے میں جنیوا میں پچاس سےزائد ملکوں کا مشترکہ بیان وہ آئینہ ہے جس نے بھارت کو انسانیت کےخلاف اس کے جرائم کو بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجوڑنے ہماری مسلسل جاری سفارتی کوششوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی برادری کی مظلوم کشمیریوں کی حمایت اور بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ مظلوم کشمیری عوام کی حوصلہ افزائی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.