Saturday, 27 April 2024, 06:45:51 am
دور دراز علاقوں میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کا کام بھی جاری ہے:سید امین الحق
August 11, 2020

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ ان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے ملک میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کےلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔

 انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نے یہ بات ڈاکٹر عشرت حسین کےساتھ اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کہی۔ انہوں نے ڈیجیٹلائزیشن، براڈ بینڈ آئی ٹی برآمدات اور ای گورننس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں آپٹیکل فائبر کی تنصیب اور ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کا کام بھی جاری ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.