Saturday, 27 April 2024, 07:56:46 am
ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعدادمیں کمی آناشروع ہوگئی
July 11, 2020

ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد میں سے باسٹھ فیصد سے زائد افراد کی صحت یابی کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی آناشروع ہوگئی ہے۔ملک میں دولاکھ چھیالیس ہزارتین سوپندرہ مریضوں میں سے اب تک ایک لاکھ ترپن ہزار ایک سوچونتیس افرادمکمل طورپرصحت یاب ہوگئے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 65 اموات کے بعدجاں بحق افراد کی تعداداب پانچ ہزار ایک سوتئیس ہوگئی ہے جبکہ دوہزارسات سوباون نئے مریض سامنے آئے ہیں۔پنجاب میں85ہزار991،سندھ میں ایک لاکھ دوہزارتین سواڑسٹھ، خیبرپختونخوا میں 29 ہزار775، بلوچستان میں 11ہزار128،اسلام آباد میں13ہزار927، گلگت بلتستان میں ایک ہزار630 اور آزادکشمیر میں اس وائرس کے ایک ہزار532 مریض ہیں۔ اس دوران کورونا کے تئیس ہزار569 ٹیسٹ کئے گئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.