Friday, 26 April 2024, 02:35:28 pm
ای سی سی کی توانائی ڈویژن کی خصوصی ریلیف پیکیج کی تجویز کی منظوری
March 11, 2020

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے توانائی ڈویژن کی طرف سےخصوصی ریلیف پیکیج کی تجویز کی منظوری دی ہے جس کا مقصد پانچ برآمدی شعبوں کو اس سال جون تک بجلی کے نرخوں  پر اعانت کی فراہمی جاری رکھناہے ۔

 یہ منظوری آج اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

 اجلاس میں پٹرولیم کے شعبے کی ترقی کےلئے کاروبار کو آسان بنانے سے متعلق وزارت توانائی کی دو ترامیم کی تجویز بھی منظور کی گئیں۔

یہ ترامیم ذخائر کی تلاش کے لائسنسوں کو دوسال سے زائد عرصے تک توسیع دینے اور ساحلی پٹی پر لائسنسوں کے نظام کےلئے نئے زون ون ایف کے قیام اور اس کے نتیجے میں علاقائی نقشے پر نظر ثانی سے متعلق ہیں۔

 اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے فی من بڑھانے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا۔ آٹے کی قیمت پورے سال ممکنہ حد تک کم سطح پررکھنے کے حوالے سے تفصیلی لائحہ عمل پر غور کےلئے کمیٹی کا خصوصی اجلاس کل طلب کیاگیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.