Saturday, 27 April 2024, 06:54:18 am
ممتاز اداکار قاضی واجد کی دوسری برسی
February 11, 2020

 ممتاز اداکار قاضی واجد کی آج(منگل) دوسری برسی  منائی گئی۔

 قاضی واجد نے 1956 میں ریڈیو پاکستان چائلڈ اداکار کی حیثیت سے اپنے طویل فنی سفر کا آغاز کیا۔

1966 میں انہوں نے ڈرامہ ‘‘خدا کی بستی’’ میں اداکاری سے اپنے ٹیلی ویژن کا سفر شروع کیا۔

 قاضی واجد نے ان کہی، حوا کی بیٹی، چاند گرہن، تنہائیاں اور دھوپ کنارے سمیت 500 سے زائد سلسلہ وار ڈراموں میں کام کیا۔

 1988 میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

وہ 2018 میں آج ہی کے دن کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.