پاکستان اور چین نے صنعتیں لگانے، خصوصی اقتصادی زونز، ماحول دوست توانائی، زراعت اور ذریعہ معاش کے منصوبوں پر زور دیتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کاری پر سی پیک مشترکہ ورکنگ گروپ کے پانچویں اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چین کے نائب وزیر خارجہ SUN WEIDONG نے کی۔اجلاس میں علاقائی رابطوں کو فروغ دینے، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ میں سی پیک کے اہم کردار کو تسلیم کیا گیا۔فریقین نے نئے دور میں چین پاکستان کمیونٹی کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کو تیز کرنے کیلئے میڈیا، ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان رابطے کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔