Friday, 26 April 2024, 04:44:31 pm
حکومت نےسائنس،ٹیکنالوجی اورجدت پر مبنی پالیسی 2022 تیارکی ہے:شبلی
January 11, 2022

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے سائنس ، ٹیکنالوجی اور  جدت پر مبنی پالیسی 2022 تیار کی ہے۔

 آج ریڈیو پاکستان کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پالیسی میں درآمدات کے متبادل اور برآمدات میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ملک کی اقتصادی خود مختاری کےلئے اسے خود انحصاری کی طرف لے جانا ہے۔

 شبلی فراز نے کہا کہ 2025 سے 2028 کے درمیان ملکی برآمدات تقریباً ایک سو ارب ڈالر ہونی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سائنس ، ٹیکنالوجی او ر جدت پر مبنی پالیسیاں بنائی گئیں لیکن وہ غیرموثر ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے ایک لائحہ عمل موجود ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے مصنوعات کی تیاری اور انہیں متنوع بنانے کےلئے  متعلقہ اداروں کے درمیان روابط قائم کئے ہیں۔

ایک سوال پر سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر نے کہا کہ رواں ماہ کی 28 تاریخ سے پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں قومی  نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں کے جدید منصوبوں کی نمائش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ جنوری نمائش کےلئے سٹال مختص کرانے کی آخری تاریخ ہے۔

 سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال سے ہمارا پورا انتخابی پس منظر تبدیل ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ  وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اب ایک حقیقت ہے اور اس سے انتخابات کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.