Friday, 26 April 2024, 09:51:21 pm
اقوام متحدہ کا افغانستان میں انسانی تباہی سے بچنے کیلئے فوری 5ارب ڈالرکی امداد فراہم کرنےپرزور
January 11, 2022

اقوام متحدہ نے عالمی امدادی اداروں پر زور دیا ہے کہ جنگ سے تبا ہ حال افغانستان میں انسانی تباہی سے بچنے کےلئے اس سال کے دوران فوری طور پر پانچ ارب ڈالر کی امداد فراہم کریں۔

جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ مارٹن Griffiths نے کہا کہ افغانستان کے اندر  دو کروڑ بیس لاکھ افراد کےلئے چار ارب چالیس کروڑ ڈالر جبکہ ہمسایہ ملکوں میں ستاون لاکھ افغان پناہ گزینوں کی مدد کےلئے باسٹھ کروڑ تیئس لاکھ ڈالر سے زائد درکار ہیں۔

 انہوں نے متنبہ کیا کہ فوری انسانی امداد کے بغیر بے چینی، اموات، بھوک اور بڑے پیمانے پر مزید نقل مکانی کا خدشہ ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.