Saturday, 27 April 2024, 04:28:11 am
کولمبومیں پاکستانی کھانوں کے5روزہ میلےکاآغاز
January 11, 2018

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی کھانوں کا میلہ شروع ہوگیا ہےجو پانچ روز جاری رہے گا۔سری لنکا کے وزیر سیاحت جون اماراٹنگااور پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے مشترکہ طورپر میلے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستانی کھانے کی اپنے ذائقے اور مختلف انواع و اقسام کے باعث دنیا بھر میں شہرت ہے جوکہ مقامی چٹ پٹی روایات کا حسین امتزاج رکھتے ہیں۔

پاکستان کے نامور شیف اسد لطیف اس فوڈ فیسٹیول کے مرکزی روح رواں ہیں جو اتوار تک جاری رہے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.