Thursday, 26 December 2024, 11:19:18 pm
 
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں آٹھ سو پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
December 10, 2024

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں آٹھ سو پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس جو کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ نوہزار نو سو ستر پوائنٹس پر بند ہوا تھا ایک لاکھ دس ہزار آٹھ سو اکتالیس پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔

سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان کاروباری برادری کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔