Friday, 26 April 2024, 12:40:21 pm
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے،سردار مسعود
December 10, 2017

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور وادی انسانیت کے لئے درد ناک نوحہ بن چکی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار اتوار کے روزانسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ہر سطح پر بنیادی انسانی حقوق کے فروغ کے لئے کام کریں مسعود خان نے کہاکہ عالمی سطح پر مسلمہ انسانی حقوق پر کسی انتخاب اور جانبداری کے بغیر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔مسعود خان نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے میں درج تمام اصولوں کی بنیاد صدیوں پہلے اسلام نے فراہم کی تھی۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم پر آواز نہ اٹھانے پر اقوام متحدہ کے کردار پر افسوس کا اظہار کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.