Wednesday, 15 January 2025, 05:59:21 pm
 
غزہ پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں مزید چار فلسطینی شہید
August 10, 2024

غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں مزید چار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انتالیس ہزار سات سو سے زائد ہوگئی ہے۔

ہزاروں فلسطینی جنوبی غزہ میں خان یونس سے نقل مکانی پر مجبور ہیں جہاں اسرائیلی فورسز نے تقریبا 30مقامات پر حملے کئے اور مقامی آبادی کے انخلاء کے احکامات جاری کئے ہیں۔