Friday, 26 April 2024, 05:03:28 pm

مزید خبریں

 
کشمیری پاکستان کا یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے
August 10, 2020

File Photo

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جبکہ پندرہ اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

 یہ اعلان کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری کئے گئے ایک پیغام میں کیا۔

 کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان پوری مسلمان برادری کےلئے ایک جائے پناہ ہے اور کشمیری عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کشمیری 14 اگست کو ایک بیان کے ذریعے عالمی برادری پر واضح کریں گے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی اور اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام پندرہ اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر مناکر ریاست پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کےخلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.