Friday, 26 April 2024, 12:28:17 pm
پاک ، چین سفارتی تعلقات ، سٹیٹ بینک نے ستر روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا
June 10, 2021

سٹیٹ بنک نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کے ستر سال مکمل ہونے کے سلسلے میں ستر روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے ۔

سکے اجراء کی تقریب جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، چین کے سفیر نونگ رونگ ، سینیٹر فیصل جاوید خان اور سٹیٹ بنک کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان گزشتہ سات عشروں سے قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کی دوستی آزمودہ اورسدا بہار ہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں نے ہربین الاقوامی فورم پرہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم پروگرام کے تحت فروغ پذیر ہیں جو اب دوسرے مرحلے میں ہے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران دونوں ملکوں کے قریبی دوستی ثابت ہوگئی ہے ۔چین کے سفیر نونگ رونگ نے اس موقع پر یادگاری سکہ اور ماضی میں ڈاک ٹکٹ جاری کرنے پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.