Saturday, 27 April 2024, 07:16:54 am
پاکستان امن کے لئے پرعزم ہے، جنرل ندیم رضا
April 10, 2021

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان امن کے لئے پرعزم اور اس خطے کے امن و استحکام کے لئے کوشاں ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ہفتے کے روز 143 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی قیام امن کے لئے ٹھوس اقدامات کو تسلیم کرے اور بھارت کے زیر تسلط غیر قانونی جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر پامالیوں کا نوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی او ر انتہا پسندی کے خلاف صف آرا ہے ۔تربیت کی کامیاب تکمیل اور پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کرنے پر پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی نے انہیں خود کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کا واحد راستہ پیشہ ورانہ امور میں مہارت اور لگن ہے کیونکہ قوم پاکستان کی مسلح افواج سے بہت پرامید ہے۔انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.