وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے مختلف شعبوں بالخصوص کھارے پانی کو صاف کرنے کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سرمایہ کاری کیلئے فرانسیسی کمپنیوں کو دعوت دی ہے۔
انہوں نے یہ دعوت آج ایوان وزیراعلی کراچی میں فرانسیسی سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کے دوران دی ہے۔
بات چیت کے دوران متاثرین سیلاب کی بحالی، زرعی ٹیکس، دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہے جس سے خطے میں مواقع تلاش کرنے کیلئے فرانسیسی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔