Friday, 26 April 2024, 08:35:02 pm
حکومت گلگت بلتستان کےطلبہ کوجدیدتعلیمی سہولتوں کی فراہمی کےلئےہرممکن اقدامات کررہی ہے:صدر
January 10, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

وہ بلتستان یونیورسٹی کے طلبہ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

 صدر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز صحت اور تعلیم کی بہتر سہولتوں کی فراہمی میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں شروع کئے گئے مصنوعی معلومات کے صدارتی لائحہ عمل کو جلد پورے ملک تک توسیع دی جائےگی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مصنوعی معلومات وقت کا تقاضا ہے اور طلبہ کو اس میں مہارت حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری جامعات کو طلبہ کو نئے ابھرتے مواقع سے استفادہ کرنے کے قابل بنانا چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.