عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فرائض انجام دینے والے کارکنوں کی حفاظت کرے۔
ایک درجن سے زائد عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک نے ایک مسودہ قرار داد میں اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے غزہ میں انسانیت کیلئے کام کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرے۔
یہ قرار داد الجیریا، بولیویا، مصر، چین، انڈونیشیا، عراق، اردن، لبنان، ملائیشیا، مراکش، پاکستان، قطر، سعودی عرب، تیونس، متحدہ عرب امارات اور یمن نے پیش کی تھی۔رکن ممالک نے مقبوضہ فلسطین میں شدید انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔غزہ پر اسرائیل کے بلااشتعال زمینی اور فضائی حملوں میں سترہ ہزار سے زائد لوگ شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔