Friday, 09 May 2025, 01:02:30 pm
 
امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کردیا
December 09, 2023

امریکہ نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔قرارداد متحدہ عرب امارات نے سو سے زائد ممالک کی حمایت سے پیش کی تھی۔ سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان میں سے تیرہ نے قرارداد کی حمایت کی۔ برطانیہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔اُدھر خان یونس میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملے میں کم از کم دس افراد شہید ہو گئے ہیں۔