Friday, 26 April 2024, 02:36:26 pm
پاک چین دوستی دنیا کیلئے ایک مثال اورخطے میں امن وخوشحالی کی علامت ہے،معاون خصوصی
October 09, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی، خطے اور دنیا کےلئے ایک مثال اور امن ، خوشحالی کی علامت ہے۔

 آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ عظیم عوامی ہال آمد پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال  دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار اورگہرے تعلقات کا مظہر ہے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت راہداری سے متعلق منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کےلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چین کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی  حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور انسانی بحران سے متعلق بات کی ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وزیراعظم ہر محاذ پر کشمیری عوام کے حقوق کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.