Wednesday, 08 May 2024, 08:13:16 am
پاکستان اور چین ہمیشہ تمام اہم امور پرا یک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں:وزیر خارجہ
October 09, 2019

File Photo

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ایسے منفرد تعلقات قائم ہیں کہ وہ ہمیشہ تمام اہم امور پرا یک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں۔

 وہ بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان کی چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں اظہارخیال کررہے تھے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ بھار ت کا غیر رسمی مختصر دورہ کررہے ہیں اور یہ ہماری باہمی خواہش ہے کہ اس دورے کے بارے میں ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ تیرہ ماہ کے دوران وزیراعظم کا یہ چین کا تیسر ا دورہ ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے اور وہ اس دیرینہ تنازعہ پر پاکستان کے تاریخی موقف کی حمایت کرتا ہے۔

(این این آر،وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.