Wednesday, 08 May 2024, 08:49:30 am
ایرانی سفیر نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا
September 09, 2021

ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے آج(جمعرات) اسلام آباد میں فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ایران کے سفیر نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ہوا بازی کی صنعت میں اس کی بڑھتی ہوئی استعداد کار کا اعتراف کیا۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے پیشہ وارانہ اور باہمی مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ مذہبی' ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط کے آئینہ دار ہیں۔فضائیہ کے سربراہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.