قطر ، مصر اور امریکہ نے اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔
امریکہ کے صدر جوبائیڈن ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی جانب سے دستخط کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک نے ایک جامع فریم ورک معاہدے کے حصول میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس پر عمل درآمد کے لئے صرف تکنیکی تفصیلات باقی رہ گئی ہیں۔
تینوں ممالک نے اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا کہ وہ 15 اگست کو دوحہ یا قاہرہ میں مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں تاکہ بغیر کسی تاخیر کے جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد ہوسکے۔
مشترکہ اعلامیہ جنگ بندی کے لئے کئی ماہ کی ناکام کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے جہاں گزشتہ سال اکتوبر سے اسرئیلی جارحیت جاری ہے۔